khanqaebukharia

احکام باری تعالی ( خیر و شر کی وضاحت )

بسم الله الرحمن الرحیم

اللہ تعالی نے قرآن مجید فرقان حمید کو نازل کیا۔ جس میں خیر و شر کی وضاحت کر دی ہے تو لہذا اتم کو چاہئے کہ خیر کے راستے کو اختیار کرو تا کہ ہدایت پا جاؤ اور شر کے رخ سے منھ موڑ لو تا کہ سیدھے راستے پر آجاؤ۔ فرائض کا خیال رکھو اور انہیں ادا کروتا کہ وہ تمھیں جنت تک پہنچادیں۔ اس نے جس چیز کو حرام قرار دیا اس سے بچو ! اس نے مسلمانوں کی حرمت کو تمام محترم چیزوں سے افضل قرار دیا ہے۔ اب مسلمان وہی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے تمام مسلمان محفوظ رہیں ۔ مگر یہ کہ کسی حق کی بناء پر ہاتھ ڈالا جائے! اور کسی مسلمان کے لئے مسلمان کو تکلیف دینا جائز نہیں مگر یہ کہ اس کا واقعی سبب پیدا ہو جائے۔ ابا جی سرکار )

Famous Quote